Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب

مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب

شمس آباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : مولانا ابوالکلام آزاد مجاہدین آزادی و ملک کے پہلے وزیر تعلیم کی 127 ویں یوم پیدائش تقریب راجندر نگر کے علاقہ چنتل میٹ میں منعقد کی گئی جس میں کنڈہ وشویشور ریڈی رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے مولانا آزاد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مولانا آزاد نے ملک کی آزادی میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ سید مزمل احمد اپرپلی ٹی آر ایس صدر نے کہا کہ مولانا آزاد مجاہد آزاد تھے ان کی خدمات کو ہندوستانی حکومت نے انہیں بھارت رتن کے ایوارڈ نوازا تھا ۔ ملک کے پہلے وزیر تعلیم کی حیثیت سے بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے تعلیم کو عام کیا تو ان کی تعلیمات کا ملک کے نوجوانوں پر کافی اثر ہوا اور ہر شخص تعلیم سے وابستہ ہونے لگا ۔ تلنگانہ حکومت ان کی یوم پیدائش پر یوم اقلیتی بہبود کے طور پر منا رہی ہے جو مولانا آزاد کے لیے ایک خراج ہے ۔ اس موقع پر سوانا لتا ریڈی راجندر نگر ٹی آر ایس انچارج ، رحیم اللہ خاں نیازی ، محمد سرفراز ، محمد عبدالوحید ، محمد اشفاق ، منیرہ بیگم ، جنگیا ، دھرما ریڈی ، سری سلیم ، مدھوسدن ریڈی اور دیگر افراد نے مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT