Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر ’ یوم اقلیتی بہبود ‘

مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر ’ یوم اقلیتی بہبود ‘

11 نومبر کو نظام کالج میں تقریب ، چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ افتتاح کریں گے
حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : حکومت ہند کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے 128 ویں یوم پیدائش کے موقع پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے 11 نومبر کو اس دن کو ’ یوم اقلیتی بہبود ‘ کے طور پر منایا جارہا ہے ۔ چنانچہ محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے اس موقع پر 11 نومبر کو سہ پہر 3 بجے یہاں نظام کالج گراونڈ پر ایک شاندار تقریب منعقد کی جائے گی ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ مہمان خصوصی ہوں گے اور اس تقریب کا افتتاح کریں گے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اس پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم حکومت تلنگانہ کڈیم سری ہری اس تقریب کی صدارت کریں گے جس میں عوامی نمائندے ، مذہبی اسکالرس ، ممتاز شخصیتیں اور رضاکارانہ تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ اضلاع حیدرآباد اور رنگاریڈی کے تلنگانہ مینارٹیز ریسیڈنشیل اسکولس کے طلبہ مظاہرہ اور کلچرل پروگرامس پیش کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT