Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مولانا ابوالکلام آزاد تحریک آزادی ہند کے صف اول کے رہنما

مولانا ابوالکلام آزاد تحریک آزادی ہند کے صف اول کے رہنما

ناگر کرنول 13 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا ابوالکلام آزاد قومی یکجہتی کے علمبردار تھے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم حقوق سادھنا سمیتی کے بانی و صدر جناب محمد نظام الدین نے کیا۔ ایم ایچ ایس ایس کے زیراہتمام مستقر کے وقف کامپلکس کے روبرو مولانا ابوالکلام آزاد کی 127 ویں یوم پیدائش تقریب کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے مولانا آزاد کی تصویر پر پھول مالا پیش کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب محمد نظام الدین نے کہاکہ سچے حقیقی محب وطن مولانا آزاد تحریک آزادیٔ ہند میں صف اول کے رہنما تھے۔ انھوں نے کہاکہ مختلف صلاحیتوں کے حامل مولانا آزاد ایک مفکر، صحافی، مفسر قرآن، مصنف کی حیثیت کی حیثیت سے قوم و ملت کیلئے عظیم خدمات انجام دیں۔ انھوں نے بحیثیت پہلے وزیر تعلیم ملک کے ہر موضع میں اسکولوں کے قیام کا خواب دیکھا تھا۔ جناب محمد نظام الدین نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے مسلم طلباء کے لئے 119 گروکل اسکولوں کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان اسکولوں کو مولانا آزاد کے نام سے موسوم کرنے کا مطالبہ کیا۔ جناب محمد منور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحتانوی سطح سے اعلیٰ تعلیم کے نصاب میں مولانا آزاد کی زندگی اور ان کی خدمات کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس پروگرام میں ایم ایچ ایس ایس کے قائدین سید علی حسین، جناب عبداللہ خان، وحید خان کے علاوہ محمد حبیب الرحمن، محمد غوث محی الدین، مدی لیٹی، وجئے، سیلم، سری راملو، جناب سید رفیع الدین و دیگر نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT