Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مولانا اسرار الحق قاسمی ایم پی کی آج گلبرگہ آمد

مولانا اسرار الحق قاسمی ایم پی کی آج گلبرگہ آمد

گلبرگہ ۔ 23دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عبدالمقتدر الیاس قاسمی ،امام و خطیب مسجد ابراہیمی ، گلبرگہ کی اطلاع کے بموجب حضرت مولانا اسرار الحق قاسمی صاحب ، رکن پارلیمینٹ و صدر آل انڈیا تعلیمی وملی فائوندیشن ، نئی دہلی، ڈاکٹر الحاج قمر الاسلام صاحب ، وزیر اقلیتی بہبود، اوقاف و ضلع نگران وزیر گلبرگہ ،صدر مرکزی سیر ت کمیٹی ضلع گلبرگہ کی دعوت پر آج  24دسمبر کو گلبرگہ تشریف لارہے ہیں ۔ حضرت اسرارالحق قاسمی صاحب بذریعہ طیارہ دہلی سے حیدر آبا د پہنچیں گے ۔ حیدر آباد میں مختصر قیام کے بعد بذریعہ کارگلبرگہ تشریف لائیں گے ۔ اسی دن بعد نماز عشا بمقام میدان ہفت گنبد، گلبرگہ مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی  ﷺ سے خطاب فرمائیں گے ۔ شہر گلبرگہ میں قیام کے دوران رکن پارلیمینٹ موصوف علماء کرام ، ائمہ عظام اور عمائیدین شہر سے خصوصی ملاقات کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT