Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مولانا آزاد کا نظریہ تعمیرِ ملک پر قومی سمینار

مولانا آزاد کا نظریہ تعمیرِ ملک پر قومی سمینار

اردو، انگریزی کے علاوہ کئی ہندوستانی زبانوں میں مقالہ داخل کرنے کی سہولت
حیدرآباد، 24؍ اگست (پریس نوٹ) مولانا ابوالکلام آزاد چیئر ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کی جانب سے آزادی کے بعد ہندوستان کی سیاسی، معاشی اور تعلیمی ترقی میں مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمات پر سمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ’’مولانا آزاد کا نظریہ تعمیر ملک‘‘ کے زیر عنوان دو روزہ قومی سمینار کا 7 اور 8؍ دسمبر 2017 کو انعقاد عمل میں آئے گا۔ پروفیسر ابوصالح شریف، پروفیسر، مولانا ابوالکلام آزاد چیئرنے بتایا کہ سمینار کے لیے مقالے اردو ، انگریزی کے علاوہ ،ہندوستان کی تسلیم شدہ زبانیں جیسے ہندی، تلگو، بنگالی وغیرہ میں بھی داخل کیے جاسکتے ہیں۔ سمینار کے لیے تلخیص داخل کرنے کی آخری تاریخ 15؍ ستمبر ہے اور تلخیص کی منظوری کی اطلاع 25؍ ستمبر کو دی جائے گی۔ مکمل مقالہ 5؍ اکتوبر تک داخل کیا جاسکتا ہے۔ مقالے کی منظوری کی اطلاع 5؍ نومبر کو دی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 9701923007 یا 8897088795 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT