Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / مولانا برکتی کے حامیوں کا اخبار کے دفتر میں ہنگامہ

مولانا برکتی کے حامیوں کا اخبار کے دفتر میں ہنگامہ

کولکتہ 16مئی (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ سے شائع ہونے والے اردو روزنامہ اخبار مشرق نے ٹیپو سلطان مسجد کے امام مولانا نور الرحمن برکتی کے حامیوں کے خلاف دفتر میں ہنگامہ آرائی اور ایڈیٹر کے ساتھ گالی گلوج کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے ۔اخبار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس طرح کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والا نہیں اور متنازعات بیانا ت دینے والوں پر تنقید کرتا رہے گا۔متنازعہ بیانات کی وجہ سے ہمیشہ سے سرخیوں میں رہنے والے مولانا نور الرحمن برکتی کے حامیوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اخبار مشرق چونکہ مولانا کے مخالف ہند بیانات اور اشتعال انگیزی کی شدید تنقید کرتا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے مولانا مسلسل اپنے حامیوں کو اخبار مشرق کے خلاف بھڑکارہے ہیں ۔کل رات اچانک 20سے 25افراد کے گروپ نے دفتر میں گھس کر ہنگامہ آرائی کی اور آگ لگانے کی دھمکی بھی دی۔

 

چوکیدار اور مزدور کا اغوا
گیا، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام)  بہار میں انتہاپسندی سے متاثرہ ضلع گیا کے پریا تھانہ علاقہ میں پُل کی تعمیر میں مصروف ایک پرائیویٹ کمپنی کا چوکیدار اور ایک مزدور کا نکسلیوں نے کل رات اغوا کرلیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سی پی  آئی (ماؤسٹ) کے تقریباً 15 مسلح ارکان نے بیس کیمپ میں موجود ملازمین سے لیوی مانگی تھی اور نہ دینے کی وجہ سے یہ واردات انجام دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT