Monday , August 21 2017
Home / انتقال نام / مولانا سید شاہ احمد کلیم اللہ قادری کا انتقال پُر ملال

مولانا سید شاہ احمد کلیم اللہ قادری کا انتقال پُر ملال

حیدرآباد۔/13جولائی، ( راست ) مولانا سید شاہ احمد کلیم اللہ قادری خلف حضرت سید فرید پاشاہ قادری صاحب قبلہ ؒ سجادہ نشین درگاہ شریف حضرت سید شاہ ندیم للہ حسینی ؒ واقع کشن باغ بہادر پورہ کا بعمر 83سال سانحہ ارتحال ہوا۔ نماز جنازہ کل بروز جمعرات 14جولائی بعد نماز ظہر مسجد درگاہ شریف میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ شریف میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا اور دو لڑکیاں ہیں۔ مرحوم حضرت سید شاہ قطب الدین صابری مرحوم کے داماد اور حضرت سید شاہ علی اکبر نظام الدین سجادہ نشین درگاہ شاہ خاموش ؒ کے بہنوئی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985940289  پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT