Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مولانا شفیع نقشبندی کی جمعہ کو بھونگیر آمد

مولانا شفیع نقشبندی کی جمعہ کو بھونگیر آمد

بھونگیر /13 اپریل ( ذریعہ فیاکس ) مفتی محمود زبیر قاسمی صدر جمعیتہ الحفاظ بھونگیر و مدیر ماہنامہ پیام کی دعوت پر 15 اپریل بروز جمعہ مولانا شفیع نقشبندی خلیفہ مولانا ذوالفقار نقشبندی بھونگیر تشریف لارہے ہیں ۔ جہاں پہ تزکیہ نفس اور عصر حاضر کے عنوان پر اصلاحی مجلس کو مخاطب فرمائیں گے ۔ اس مجلس کا انعقاد مکہ مسجد پہاڑی نگر بھونگیر میں بروز جمعہ بعد نماز مغرب عمل میں آئے گا ۔ اس اجلاس کی سرپرستی مولانا سید اکبر مفتاحی ناظم مجلس علمیہ و مہتمم جامعہ اسلامیہ عربیہ بھونگیر کریں گے ۔ اس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا مفتی لطف اللہ رشیدی استاذ جامعہ اسلامیہ عربیہ بھونگیر شرکت کریں گے ۔ مولانا شفیع نقشبندی کے اصلاحی خطاب کے بعد نقشبندی سلسلہ کے مطابق مراقبہ ہوگا اور رقت انگیز دعا ہوگی ۔ مفتی محمود زبیر قاسمی ،دیگر حفاظ اور وابستگان سلسلہ نقشبندیہ نے تمام حضرات سے شرکت و استفادہ کی خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT