Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مولانا عبدالرحیم قریشی کا انتقال ، تلنگانہ کا عظیم نقصان ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا اظہار تعزیت

مولانا عبدالرحیم قریشی کا انتقال ، تلنگانہ کا عظیم نقصان ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا اظہار تعزیت

حیدرآباد۔14جنوری(سیاست نیوز) نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی نے برصغیرکی ممتاز دینی شخصیت مولانا عبدالرحیم قریشی صدرکل ہند تعمیر ملت و جنرل سکریٹری کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور ان کی قیامگاہ پہنچ کر ارکان خاندان سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت پیش کی اورمولانا کے سانحہ ارتحال کو تلنگانہ ریاست کا عظیم نقصان بھی قرار دیا۔ انہوں نے مولانا عبدالرحیم قریشی کے انتقال کو امت مسلمہ ، ملک ، خصوصاً ریاست تلنگانہ کیلئے نا قابل تلافی نقصان سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالرحیم قریشی بیک وقت ایک عالم دین ‘ سماجی خدمت گذار بہترین استاد تھے جن سے نہ صرف حیدرآباد بلکہ ریاست تلنگانہ کے مسلمان مستفید ہوتے رہے ہیں ۔ جناب محمد محمود علی نے مزیدکہاکہ مولانا کے اچانک انتقال سے ریاست تلنگانہ کے مذہبی اور سماجی ماحول میںجو خلاء پیدا ہوا ہے اس کا جلد پر ہونا ممکن نظر نہیںآتا ۔جناب محمد محمو د علی نے اس موقع پر کہاکہ تعمیر ملت کا قیام آزاد ہندوستان کے مسلمانو ںکے اندر تعلیمی شعور بیدار کرنے کی غرض سے عمل میںآیا اور اپنی آخری سانس تک مولانا عبدالرحیم قریشی نے تعمیر ملت کے قیام کے بنیادی مقصد کے لئے کام کرتے رہے ۔ بابری مسجد کی بازیابی کے لئے اپنی آخری سانس تک جدوجہد کرنے والوں میںمولانا عبدالرحیم قریشی کا شمار ہوتا ہے ۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعائوں کے ساتھ پسماندگان کو صبر وتحمل سے کام لینے اور تعلیمی مشن کو جاری رکھتے ہوئے مولانا عبدالرحیم قریشی مرحوم کو حقیقی معنیٰ میںخراج عقیدت پیش کرنے کی استدعا ء کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT