Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مولانا عبدالرحیم قریشی کی خدمات کو خراج عقیدت

مولانا عبدالرحیم قریشی کی خدمات کو خراج عقیدت

بودھن /19 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت و اسٹیٹ جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرنسل لاء بورڈ جناب محمد عبدالرحیم قریشی کے انتقال پر بودھن شہر شہر کے مسلمانوں نے اپنے علحدہ علحدہ صحافتی بیانوں میں مولانا قریشی کے انتاقل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔یہاں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے کانگریس پارٹی کے فلور لیڈر بلدیہ انراج محمد عابد علی سیٹھ نے مولانا کی موت کو مسلمانوں کے ناقابل تلافی نقصان بتایا اور عابد سیٹھ نے کہا رحیم قریشی ایک وصول پرست حق گو انسان تھے ۔ مظلوم قوم خاص کر مظلوم مسلمانوں کی خدمت کیلئے انہوں نے اپنی زندگی وقف کرچکے تھے ۔ سابقہ چیرمین ضلع وقف کمیٹی جناب نعمت اللہ خان سابقہ رکن بلدیہ جناب خواجہ فیاض الدین نے مولانا رحیم قریشی کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ۔ علحدہ بیان میں نائب صدر تعمیر ملت بودھن محمد عبدالقیوم ، حافظ عبدالحفیظ ، مولانا عبدالباقی جبروت اللہ خان ، عرفان خان نے جناب رحیم قریشی اور عصمت اللہ خان خلیل ایڈوکیٹ رکن عاملہ پرسنل لاء بورڈ کے انتقال پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT