Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / مولانا عبداللہ قریشی کا انتقال ناقابل تلافی نقصان

مولانا عبداللہ قریشی کا انتقال ناقابل تلافی نقصان

جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کا اظہار تعزیت
حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے خطیب و امام مکہ مسجد حضرت مولانا عبداللہ قریشی الازہری کے انتقال پر اپنے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کی شہر حیدرآباد میں ناقابل فراموش خدمات رہی ہیں۔ خطیب و امام مکہ مسجد کی ذمہ داریوں کے علاوہ عبداللہ قریشی صاحب نے سماجی مسائل پر اظہار خیال اور اُمت کی تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کی تھی۔ ایڈیٹر سیاست نے خطیب و امام مکہ مسجد کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عبداللہ قریشی الازہری اپنی عربی دانی کے علاوہ مخصوص لحن کے سبب دُنیا بھر میں مشہور تھے۔ انہوں نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس گھڑی میں اہل خانہ اور معتقدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

TOPPOPULARRECENT