Monday , May 1 2017
Home / شہر کی خبریں / مولانا محمد رضوان قریشی امام و خطیب مکہ مسجد مقرر

مولانا محمد رضوان قریشی امام و خطیب مکہ مسجد مقرر

سکریٹری اقلیتی بہبود کی تجویز کو حکومت کی منظوری
حیدرآباد۔/22ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حکومت نے حافظ و قاری مولانا محمد رضوان قریشی امام مکہ مسجد کو خطیب مکہ مسجد کی حیثیت سے تقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کی تجویز کو حکومت نے منظوری دے دی اور توقع ہے کہ احکامات جمعہ کو جاری کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ حافظ محمد عثمان امام مکہ مسجد کی میعاد میں توسیع کی گئی ہے۔ حافظ رضوان قریشی اور حافظ محمد عثمان دونوں کی میعاد 3 سال مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حافظ و قاری مولانا عبداللہ قریشی الازہری کی علالت کے بعد سے حافظ رضوان قریشی امام اور خطیب کے فرائض انجام دے رہے تھے اور ان کا خطیب کی حیثیت سے باقاعدہ تقرر باقی تھا۔ مکہ مسجد میں ایک خطیب اور 2 امام کی گنجائش ہے اور حافظ رضوان قریشی کو خطیب مقرر کرتے ہوئے ایک اور امام کے تقرر کیلئے فائیل چیف منسٹر کے دفتر روانہ کی گئی جس کی منظوری ابھی باقی ہے۔ دوسرے امام کے تقرر تک حافظ رضوان قریشی اپنی مقررہ امامت کے فرائض بھی جاری رکھیں گے۔ حافظ محمد عثمان جو گزشتہ سال وظیفہ پر سبکدوش ہوگئے تاہم وہ امام کی حیثیت سے خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے ان کی میعاد میں توسیع کی سفارش کی اور وظیفہ پر سبکدوشی کی تاریخ سے میعاد میں تین سال کی توسیع کی گئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT