Sunday , August 20 2017
Home / انتقال نام / مولانا نور الہدیٰ کا انتقال

مولانا نور الہدیٰ کا انتقال

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( راست ) : امام و خطیب مولانا نور الہدیٰ ولد حاجی عبداللطیف صاحب مرحوم ، ملازم روزنامہ سیاست کا آج دوپہر قلب پر حملہ کے باعث اچانک انتقال ہوگیا ۔ وہ 25 سال قبل الہ آباد سے حیدرآباد منتقل ہوئے اور محمدیہ مسجد ، عیدی بازار کے خطیب رہ چکے ہیں ، انہوں نے کمپیوٹر کی تربیت حاصل کی اور روزنامہ رہنمائے دکن سے وابستہ ہوئے بعد ازاں روزنامہ سیاست میں خدمات انجام دے رہے تھے ۔ ان کی میت الہ آباد میں ان کے آبائی گاؤں منتقل کی جارہی ہے ، جہاں پر نماز جنازہ اور تدفین عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے مرحوم کے فرزند ڈاکٹر عادل سے 09247853877 پر ربط قائم کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT