Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مولانا کلب صادق کے بیان کی شدید مذمت۔ کانگریس قائدین

مولانا کلب صادق کے بیان کی شدید مذمت۔ کانگریس قائدین

یلاریڈی۔/16اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر اور مشہور شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب صادق کے بابری مسجد ملکیت سے متعلق بیان پر یلاریڈی سینئر کانگریس قائد مسٹر محمد لیاقت علی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد اراضی کسی کی جاگیر نہیں ہے یہ اللہ کا گھر ہے۔ مولانا کلب صادق نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ بابری مسجد کا مقدمہ جب ملک کی اعلیٰ عدلیہ میں چل رہا ہے تو انہیں حق کس نے دیا کہ وہ مسجد کی اراضی ہندوؤں کو دینے کی بات کرتے ہیں۔ شاید ان کا دماغی توازن بگڑ چکا ہے۔ مولانا کروڑوں دل ملانے کیلئے اللہ کے گھر کا سودا کررہے ہیں۔ جبکہ کوئی عام مسلمان اسے قبول نہیں کرے گا۔ ملک کا یہ نہایت ہی حساس مسئلہ ہے اورکلب صادق نے شیعہ رہنماؤں کو بھی مایوس کیا ہے۔ ممبئی کے شیعہ قائدین نے بھی ان کے اس بیان کو قبول نہ کیا بلکہ سنی ۔ شیعہ میں دراڑ ڈالنے کی اسے سنگین سازش بتایا۔ مولانا کلب صادق چاہیں تو خود کا سودا کرلیں لیکن اللہ کے گھر کا سودا ملک کا کوئی مسلمان برداشت نہیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا اپنا بیان واپس لیں اور ملک کے مسلمانوں سے معذرت چاہیں ورنہ ایمان فروشی میں ان کا نام بھی شامل ہوجائے گا۔ ایسے بیانات سے ملک کے اندر انتشار پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے جس سے مسلمانوں کو بیدار رہنا ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT