Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مولا علی میں اتوار کو رشتوں کا دو بہ دو پروگرام،جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی شرکت

مولا علی میں اتوار کو رشتوں کا دو بہ دو پروگرام،جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی شرکت

حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : سیاست و میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم ، لالہ گوڑہ اولڈ بوائز اسوسی ایشن کی جانب سے 49 واں دوبہ دو ملاقات پروگرام اتوار 15 نومبر 10 بجے دن بھارت فنکشن ہال ایچ بی کالونی سکنڈ فیس مولا علی حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ جناب خواجہ واحد علی ( انور بھائی ) مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اس پروگرام میں لڑکوں و لڑکیوں کے والدین رشتوں کا انتخاب کریں گے ۔ دیگر تعلیمی قابلیت کے علاوہ عقد ثانی کے لیے خصوصی کاونٹر ہوگا ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف کی رہنمائی میں دو بہ دو پروگرام کے انتظامات زور و شور سے جاری ہیں ۔ جناب سید تاج الدین صدر اسوسی ایشن ، خواجہ میاں ، محمد جہانگیر ، ایس کے زماں ، محمد عثمان ، ایس زین العابدین خان اور دیگر اراکین ایگزیکٹیو لالہ گوڑہ اولڈ بوائز اسوسی ایشن نے والدین و سرپرستوں سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT