Tuesday , July 25 2017
Home / دنیا / مون جے انُ شمالی کوریا معاملے کوبات چیت کے ذریعہ حل کئے جانے پر مُصر

مون جے انُ شمالی کوریا معاملے کوبات چیت کے ذریعہ حل کئے جانے پر مُصر

سیول، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے نئے صدر مون جے انُ نے شمالی کوریا کے نیوکلیائی اور میزائلپروگرام کی وجہ سے پیداہوئی کشیدگی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر اپنی کوششیںتیز کر دی ہیں۔مسٹر جے ان نے شمالی کوریا کے نیوکلیائی اور میزائل پروگرام پر قابوکرنے کے لئے بات چیت اور اقتصادی پابندی لگانے سے متعلق متبادل کھلے رکھنے کی وکالت کی ہے ۔ مسٹر جے ان نے جنوبی کوریامیں امریکہ کی میزائل دفاعی نظام کی تعیناتی کے حوالے سے چین کے غصے کو کم کرنے کی سمت میںبھی کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔جنوبی کوریا میں ہوئی ایک اہم سیاسی تبدیلی کے تحت بائیں بازو کے رجحانات والے سابق انسانی حقوق کے کارکن مون جے انُ نے ملک کے نئے صدر کے طور پر حلف لیا تھا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعدمسٹر جے ان نے کہا کہ صدر کے طور پر اپنے پہلے خطاب میں وہ جزیرہ نما کوریا کے خلاف جنگ کے خدشات والے موضوعات پر اپنی بات پیش کریں گے ۔صدر مون جے ان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرنے کے چند گھنٹے بعدہی چین اور جاپان کے رہنماؤں سے بھی بات کی۔ مسٹر جے ان نے سب سے پہلے چینی صدر شی جن پنگسے اور پھر بعد میں جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے سے فون پر بات کی۔مسٹر جے ان کے دفتر نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ سے تقریبا 40 منٹ کی بات چیت کے دوران دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شمالی کوریا کو نیوکلیائی ہتھیاروں سے آزاد کرانا دونوں ممالک کا ‘مشترکہ مقصد’ ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT