Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / موٹر رانوں کے لیے آدھار کارڈ رکھنا لازمی

موٹر رانوں کے لیے آدھار کارڈ رکھنا لازمی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد میں گاڑیاں چلانے والوں کے لیے آدھار کارڈ بھی ساتھ میں رکھنا ضروری ہے ۔ بصورت دیگر گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی ۔ جرمانہ ادا کرتے ہوئے گاڑیاں واپس لینا پڑے گا ۔ ٹو وہیلر چلانے والوں کے لیے ہیلمیٹ لازمی کرنے کے بعد ٹریفک پولیس نے گاڑیاں چلانے والوں کے لیے آدھار کارڈ بھی لازمی کردیا ہے ۔ حیدرآباد میں گاڑیاں چلانے والوں پر پولیس کی جانب سے نئے نئے قوانین نافذ کیے جارہے ہیں بغیر ہیلمیٹ کے گاڑی چلانے والوں سے بھاری جرمانے وصول کرنے کے بعد ٹریفک پولیس نے آدھار کارڈ کو ساتھ رکھنا بھی ضروری قرار دیا ہے ۔ گاڑی چلانے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے ساتھ لائسنس ، انشورنس ، پولیوشن سرٹیفیکٹس کے ساتھ ساتھ اب آدھار کارڈ بھی ساتھ رکھیں ۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس نے نئے قوانین پر عمل آوری کا آغاز کیا ہے ۔ جس پر آج سے ہی عمل آوری شروع ہوگئی ہے ۔ اگر گاڑی چلانے والے اپنے ساتھ آدھار کارڈ نہ رکھیں تو ان کی گاڑیاں ضبط بھی کی جاسکتی ہے ۔ جرمانہ ادا کرتے ہوئے انہیں گاڑی واپس لینا پڑے گا ۔ ڈی سی پی ٹرافک مسٹر اے وی رنگناتھ نے کہا کہ گاڑی چلانے والوں کو دیگر ڈاکومنٹس کے ساتھ ساتھ آدھار کارڈ ضروری ہے ۔ اگر آدھار کارڈ نہیں تو کم از کم اس کی زیراکس کاپی رکھنا ضروری ہے ۔ انہوں نے گاڑیاں چلانے والوں سے قوانین پر عمل کرتے ہوئے ٹرافک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ ڈی سی پی ٹرافک نے کہا کہ آر ٹی اے اور آدھار کارڈ کو بہت جلد ایک دوسرے سے مربوط کیا جائے گا۔ انہوں نے بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا بھی انتباہ دیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT