Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / موٹر سائیکل سے گرکر ایک شحص شدید زخمی

موٹر سائیکل سے گرکر ایک شحص شدید زخمی

مکہ راج پیٹ /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیگنٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ماسائی پیٹ موضع کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر ایک شخص ہلاک دوسرا شدید ز خمی حالت میں ہے ۔ اطلاع کے مطابق قومی شاہراہ 44 پر واقع موضع ماسائی پیٹ کے قریب متوطن ماسائی پیٹ کے دو افراد سوانی اور کرشنا نامی توپران سے ماسائی پیٹ کی سمت واپس ہو رہے تھے ۔ ماسائی پیٹ کے قریب موٹر سائیکل تیز رفتاری سے ڈیوائلار سے ٹکراکر سرک پر بری طرح گرگئے اور بری طرح زخمی ہوگئے ۔ دونوں زخمیوں کو توپران کے ہاسپٹل پہونچادیا لیکن ڈاکٹروں نے سوامی کو مردہ قرار دیا ۔ جبکہ دوسرا شحص کرشنا نامی بھی شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل میں شریک کردیا لیکن کرشنا کی بھی حالت کافی نازک بتائی گئی ۔ اس حادثہ کے تعلق سے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT