Wednesday , March 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / موٹر سائیکل کی ٹکر سے طالب علم ہلاک

موٹر سائیکل کی ٹکر سے طالب علم ہلاک

نرمل۔ 16 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نرمل کے محلہ عیدگاہ کے قریب گولڈن فنکشن ہال کے روبرو آج ایک موٹر سائیکل نے اسکول کے طالب علم سائی کمار 11 سال جو سڑک عبور کررہے تھے، ٹکر دے دی۔ ماسٹر سائی کمار برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پلسر موٹر سائیکل تیز رفتار سے جارہی تھی۔ اسی دوران یہ طالب علم سڑک عبور کرتے ہوئے زد میں آگیا۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کی بعد پوسٹ مارٹم نعش ورثاء کے حوالے کی۔ سب انسپکٹر پولیس سنیل نے مقدمہ درج کرتے ہوئے موٹر سائیکل چلانے والے کی تلاش شروع کردی جو فرار بتایا جاتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT