Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / موٹر سائیکل کے دو سارق گرفتار

موٹر سائیکل کے دو سارق گرفتار

سی سی ٹی وی سے غیر سماجی عناصر پر نظر رکھنے میں کافی مدد
حیدرآباد /23 مئی ( سیاست نیوز ) کمیونسٹی پولسینگ کے تحت لگائے جارہے سی سی ٹی وی کیمروں سے پولیس کو زبردست مدد حاصل ہو رہی ہے ۔ غیر سماجی عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے امن و امان کو برقرار رکھنے کے علاوہ اب پولیس کو جرائم کے انسداد میں سی سی ٹی وی کیمروں سے کافی تعاون حاصل ہوا ہے ۔ ایک ایسے ہی واقعہ میں راجندر نگر پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل سرقہ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا جو نقلی چابی کی مدد سے پارکنگ والی موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرتے تھے ۔ پولیس نے بدنام زمانہ عادی سارق 22 سالہ جتاوت بھارت ساکن بورا بنڈہ اور اصل سرغنہ 35 سالہ گڈم ہری ناتھ کو گرفتار کرلیا جو شمس آباد علاقہ کا ساکن تھا ۔ بھارت پہلے ہوٹل میں ملازم تھا جس کے بعد زائد آمدنی اور عیش پسندی کی گذارنے اس نے ڈرائیورنگ کا راستہ اختیار کیا تاہم اس کے بعد یہ دونوں نقلی چابی کی مدد سے پارک کی ہوئی موٹر سائیکل کا سرقہ کیا کرتے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ سال 2015 میں ایل بی نگر پولیس نے انہیں ایک کارروائی میں گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضہ سے 22 موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا تھا ۔ اکٹوبر سال 2016 میں جیل سے رہائی کے بعد بھی اس ٹولی کی حرکتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس ٹولی نے 2 تا 3 ماہ کے عرصہ کے بعد دوبارہ گاڑیوں کا سرقہ کرنا شروع کردیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 7موٹر سایئکلوں کو ضبط کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT