Wednesday , September 27 2017
Home / جرائم و حادثات / موٹر سیکلوں کے سارقین کی 3 رکنی ٹولی گرفتار

موٹر سیکلوں کے سارقین کی 3 رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد 8 فروری (سیاست نیوز) سنٹرل زون پولیس نے موٹر سیکلوں کے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث سارقین کی 3 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیں۔ پولیس کے بموجب 20 سالہ محمد عمر فاروق ساکن چندرائن گٹہ، 20 سالہ محمد خان ساکن شاہین نگر اور 19 سالہ سید وجاہت علی ساکن پہاڑی شریف حیدرآباد و سائبرآباد کے مختلف علاقوں میں پارک کی ہوئی موٹر سیکلوں کو نشانہ بنایا کرتے تھے۔ مشیرآباد کے ساکن محمد صلاح الدین نے پولیس سے ایک شکایت درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ محبوب فنکشن ہال بھولک پور کے روبرو پارک کی ہوئی اُن کی ہونڈا ایویٹر موٹر سیکل کا نامعلوم افراد نے سرقہ کرلیا۔ اس کیس کی تحقیقات کے دوران پولیس نے مذکورہ نوجوانوں کا پتہ چلایا اور اُنھیں حراست میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران سارقین نے بتایا کہ وہ جاریہ سال علاقہ چادرگھاٹ، چندرائن گٹہ، بیگم بازار، عابڈس، مائیلاردیو پلی اور مشیرآباد علاقوں میں موٹر سیکلوں کا سرقہ کیا تھا۔ پولیس نے اُن کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سیکلیں برآمد کرلیں۔

TOPPOPULARRECENT