Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / موٹر سیکل سے گرکر ایک شخص ہلاک

موٹر سیکل سے گرکر ایک شخص ہلاک

بھینسہ۔/21اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ منڈل کے موضع کمبی کا ایک شخص موٹر سیکل سے گر کر فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ منڈل کے موضع کمبی کا متوطن پی دنتا عمر 40سال گزشتہ روز کسی کام کی غرض سے بذریعہ موٹر سیکل  موضع مالیگاؤں جاکر شام کے اوقات میں اپنے موضع کمبی واپس لوٹ رہا تھا اسی اثناء میں موضع کمبی میں داخل ہوکر بس اسٹانڈ کے قریب موٹر سیکل کا توازن بگڑنے اور موٹر سیکل بے قابو ہنے کی وجہ سے گرپڑا اور شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں موضع کے افراد نے ایمبولنس 108کے ذریعہ بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل علاج کیلئے منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کی، حالت تشویشناک ہونے پر علاج کیلئے نظام آباد منتقل کردیا گیا۔ جہاں یہ شخص دوران علاج فوت ہوگیا۔ نعش کا پوسٹ مارٹم بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں کیا گیا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا اور اس ضمن میں بھینسہ رورل اسسٹنٹ سب انسپکٹر اکرم خاں نے ایک کیس درج کیا۔

TOPPOPULARRECENT