Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / موٹر سیکل سے گرکر تین افراد زخمی

موٹر سیکل سے گرکر تین افراد زخمی

مکہ راج پیٹ ۔4 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) توپران منڈل کے موضع کالا کل کے قریب موٹر سیکل سے گرکر تین افراد شدید زخمی ہوگئے جس میں ایک کی حالت نازک بتائی گئی ۔ زخمیوں کو کومپلی کے ایک پرائیوٹ ہاسپٹل میں شریک کروا دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ 44 پر واقع موضع کالاکل کے قریب بذریعہ موٹر سیکل پر تین افراد ایشور ‘ یادو اور گری راج تیز رفتاری میں بے قابو ہوکر سڑک پر گرگئے جس کے نتیجہ میں موٹر سیکل سوار تینوں افراد بری طرح زخمی ہوگئے ‘ جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ تینوں زخمیوں کو بذریعہ ایمبولنس ہاسپٹل پہنچا دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT