Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / موٹر سیکل کو نذر آتش کرنے کا واقعہ

موٹر سیکل کو نذر آتش کرنے کا واقعہ

نظام آباد:21؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے نظام کالونی میں محمود نامی شخص کی پلسر بائیک کونامعلوم افراد کی جانب سے نذرآتش کئے جانے پر Iٹائون پولیس اسٹیشن میں شکایت کرتے ہوئے اس خصوص میں کارروائی کرنے کی خواہش کی۔ نظام کالونی سے تعلق رکھنے والے محمود اپنی بائیک کو اپنے مکان کے روبرو رات کے اوقات میں پارک کیا تھاصبح اٹھ کر دیکھا تو بائیک جل کر خاکستر ہوگئی تھی جس پر انہوں نے پولیس میں شکایت کرتے ہوئے کارروائی کرنے کی خواہش کی۔

برقی شاک سے نوجوان ہلاک
مد ہول /21 اکٹو بر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) مد ہول منڈل کے موضع بیدریلی میں کر نٹ کا شارٹ لگنے سے ایک نوجوان ہلا ک تفصیلات کے بموجب شیخ شہا ب الدین ولد زین الدین عمر 25 سال کل شام دھر م آباد سے بورویل کا 20 فٹ کا لو ہے کا پا ئپ خرید کر لا رہے تھے کہ اچانک اپنے مکان کے سامنے سے گزرنے والے برقی تار سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے شہاب الدین کے جسم میں برقی دوڑ گئی اور فوراً 108 ایمبولنس کے ذریعہ مدہول سرکاری دواخانہ لا یا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی فوت ہو گئے باسر پولیس سب انسپکٹر پی نر سنگھ نے پنچنامہ کیا بعد پوسٹ مارٹم کے نعش کو ورثہ کے حوالے کیا پسماندہ گان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑا اور لڑکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT