Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / موٹر سیکل کی خواہش میں ناکامی پر نوجوان کی خودکشی

موٹر سیکل کی خواہش میں ناکامی پر نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد۔/16ڈسمبر،( سیاست نیوز) موٹر سیکل کے لئے والدہ سے جھگڑے کے بعد ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ عنبرپیٹ پولیس حدود میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ مدھوسدن پیشہ سے خانگی ملازم تھا رگھوناتھ نگر علاقہ کے ساکن یادیا کا بیٹا تھا۔ 14ڈسمبرکو یہ لڑکا نشہ کی حالت میں اپنے مکان پہنچا اور اسکی والدہ پدماوتی سے جھگڑا کرنے لگا۔ لڑکے کی ضد تھی کہ اسے موٹر سیکل کا انتظام کرے تاہم اس کی والدہ اس کی شرط کو ماننے تیار نہیں تھی۔ یہ لڑکا 30 ہزار روپیوں کا مطالبہ کررہا تھا کل رات بھی اس بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے اپنے کمرے میں مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT