Friday , June 23 2017
Home / جرائم و حادثات / موٹر مرمت کے دوران برقی شاک ، باپ بیٹے کی موت

موٹر مرمت کے دوران برقی شاک ، باپ بیٹے کی موت

حیدرآباد /8 مارچ ( سیاست نیوز ) برقی موٹر کی مرمت کے دوران پیش آئے حادثہ میں باپ بیٹا ہلاک ہوگئے ۔ یہ دلسوز واقعہ معین آباد پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ روی کمار اور اس کے والد 65 سالہ گوپال برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ دونوں باپ بیٹے جو تول کٹہ معین آباد کے ساکنان تھے ۔ اپنے زرعی کھیت میں پانی کی موٹر کی مرمت میں مصروف تھے کہ اچانک پہلے بیٹا برقی کی شاک کی زد میں آیا ۔ جس کو بچانے کی کوشش میں باپ بھی برقی شاک کی لپیٹ میں آگیا ۔ دونوں برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
چلتی ٹرین سے گرنے پر ایک شخص کی موت
حیدرآباد /8 مارچ ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ کے علاقہ میں چلتی ٹرین سے گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 45 سالہ شخص محمد فاروق جو ویشاکھاپٹنم ایکسپریس میں سفر کر رہا تھا کہ کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کے قریب مشتبہ طور پر چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ اس شخص کا تعلق ریاست بہار سے بتایا گیا ہے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT