Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / موٹر وہیکلس بل کی راجیہ سبھا میں منظوری کی توقع

موٹر وہیکلس بل کی راجیہ سبھا میں منظوری کی توقع

انٹیگریٹیڈ ٹرانسپورٹ سسٹم پائیلٹ اساس پرشروع کرنے کا منصوبہ
حیدرآباد۔/13ستمبر، ( سیاست نیوز) وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کو توقع ہے کہ موٹر وہیکلس ( ترمیمی ) بل 2016 کو پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں راجیہ سبھا میں منظوری مل جائے گی۔ سکریٹری روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز یدھ ویر سنگھ ملک نے کہا ہے کہ یہ بل راجیہ سبھا میں پہلے ہی اپریل میں منظور کیا جاچکا ہے اور ایوان بالا نے اسے سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کے قواعد کے سلسلہ میں وزارت نے موٹر وہیکل ایکٹ میں غیر معمولی تبدیلیاں لائی ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سلیکٹ کمیٹی کی رپورٹ پیش ہوتے ہی راجیہ سبھا میں اسے منظوری مل جائے گی۔ وہ آج ٹریفک انفرا ٹیک ایکسپو کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاح کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وارناسی اور ناگپور کے مابین انٹگریٹیڈ ٹرانسپورٹ سسٹم ( آئی ٹی ایس ) پائیلٹ اساس پر شروع کرنے مرکزکا منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ وارناسی میں ملٹی ماڈل اسٹیشن بھی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو بس، ٹرین اور پانی سے سفر کرنے والوں کی ضروریات پوری کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 500سے زائد ’’ بلیک اسپاٹس‘‘ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایسے مقامات جہاں ایک سال میں 3سے زائد حادثات ہوں اسے ’ بلیک اسپاٹ‘ کہا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT