Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / موٹر گاڑیوں میں ’ جی پی ایس ‘ سہولت،تمام گاڑیوں کو پولیس کنٹرول کمانڈ سے مربوط کرنے کا فیصلہ

موٹر گاڑیوں میں ’ جی پی ایس ‘ سہولت،تمام گاڑیوں کو پولیس کنٹرول کمانڈ سے مربوط کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت نے کمرشیل طرز کی تمام گاڑیوں بشمول آٹو ۔ کیابس اور آر ٹی سی بسوں میں ’ جی پی ایس ‘ سہولت فراہم کرتے ہوئے اس کو ’ پولیس کنٹرول کمانڈ ‘ سے مربوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پائیلٹ پراجکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں جی ایچ ایم سی کے حدود میں اس سسٹم پر عمل آوری کی جائے گی ۔ اس سے حادثات کے واقعات پر نظر رکھتے ہوئے جرائم کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہوگی ۔ عوام کی سہولت اور مسافرین کو تحفظات فراہم کرنے کے مقصد سے حکومت نے کمرشیل طرز کی تمام 12,53,178 گاڑیوں میں جی پی ایس سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سہولت پر عمل آوری سے گاڑیاں کہاں ہیں اور کس سمت جارہی ہے ۔ اس کی تمام تفصیلات حاصل ہوں گی ۔ ساتھ ہی جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جائے گی اور مسافرین کو اتفاقی و دوسرے حادثات سے محفوظ رکھے میں آسانی ہوگی ۔ سڑک حادثات کا بھی پتہ چل جائے گا ۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹلس روانہ کرنے یا مقام حادثات پر میڈیکل ٹیم روانہ کرنے میں بھی آسانی ہوگی ۔ حکومت تلنگانہ ساری ریاست میں جی پی ایس نظام کو رائج کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ پہلے مرحلے میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں پائیلٹ پراجکٹ کے تحت اس پر عمل کیا جائے گا ۔ حکومت نے ساری ریاست میں جی پی ایس سسٹم کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے رہنمایانہ اصول تیار کرنے کی محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت جاری کی ہے ۔ حالیہ دنوں میں شہر حیدرآباد کے بشمول ریاست کے کئی مقامات پر کیابس اور آٹوز میں لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے کئی واقعات منظر عام پر آئے ہیں ۔ آٹوز ، کیابس ، آر ٹی سی بسوں کے علاوہ دوسرے کمرشیل سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں جی پی ایس سسٹم کی سہولت فراہم کرنے سے جرائم کی شرح گھٹ جانے کی توقع کی جارہی ہے ۔ سنسان راستوں پر چلائی جانے والی گاڑیوں میں کوئی بھی واقعہ پیش آتا ہے تو فوری متاثرین یا خواتین 100 نمبر کو فون کرتی ہیں تو اس گاڑی کی پولیس کنٹرول کمانڈ میں نشاندہی کرتے ہوئے اس کی متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی جائے گی ۔ پولیس منٹوں میں مقام واردات پر پہونچ کر متاثرین کی حفاظت کرے گی ۔ اگر سڑکوں پر کوئی اتفاقی حادثہ پیش آتا ہے تو اس کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے زخمیوں کو مقامی ہاسپٹلس سے رجوع کیا جائے گا یا طبی امداد فراہم کرنے کے لیے میڈیکل ٹیم روانہ کرنے کی بھی سہولت ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT