Wednesday , May 24 2017
Home / جرائم و حادثات / موٹر گاڑیوں کاسرقہ کرنے والی بین ریاستی ٹولی گرفتار

موٹر گاڑیوں کاسرقہ کرنے والی بین ریاستی ٹولی گرفتار

اصل سرغنہ آرام گھر سے گرفتار ، مسروقہ اشیاء دو گاڑیاں ضبط ، ڈی سی پی مش آباد کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) گاڑیوں کا سرقہ کرنے والی ایک بین ریاستی ٹولی کو شمس آباد سی ایس ایس پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ اس چار رکنی ٹولی کے قبضہ سے پولیس نے تقریباً 40 لاکھ مالیتی اشیاء بشمول گاڑیوں کو ضبط کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس شمس آباد زون محترمہ پدمجا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گرفتار خاطیوں کو پیش کیا اور بتایا کہ اصل سرغنہ 32 سالہ سوما ومشی کے بشمول 35 سالہ سرینواس گوڑ 35 سالہ پردیپ ریڈی اور 32 سالہ عارف کو گرفتار کرلیا گیا ۔ مشتبہ حالت میں بولورو گاڑی کے ساتھ اصل سرغنہ کو سی ایس ایس شمس آباد نے آرام گھر کے علاقہ میں حراست میں لے لیا تھا ۔ جس کے بعد تفتیش کے دوران اس نے ایک بڑے راز کا انکشاف کیا ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ یہ ٹولی ومشی کے اشاروں پر کام کرتی تھی ۔ جو بیرون ریاستوں سے گاڑیوں کا سرقہ کرنے کے بعد اسے حیدرآباد میں فروخت کر رہا تھا ۔ فرضی دستاویزات تیار کرتے ہوئے گاڑیوں کو فروخت کیا جاتا تھا ۔ مسروقہ گاڑیوں کو فروخت میں مشکل پر ان گاڑیوں کو اسکراپ کرتے ہوئے اس کے تکڑے فروخت کردئے جاتے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے جملہ 9 گاڑیوں کو برآمد کرلیا ۔ ڈی ایس پی پدمجا نے بتایا کہ اصل سرغنہ ایس آر سوماومشی اس سے قبل بھی جیل جاچکا ہے ۔ لاتور مہاراشٹرا پولیس نے سال 2012 میں اسے گرفتار کرلیا تھا اور اس کے بعد دوبارہ وہ سال 2014 میں گرفتار ہونے پر اور جیل منتقل کردیا گیا تھا ۔ جیل سے رہائی کے بعد اس نے شمس آباد علاقہ میں اپنی سرگرمیاں بڑھاکر آٹو یونین کے صدر سرینواس گوڑ کو اپنی ٹولی میں شامل کرلیا تھا ۔ اور اپرپلی کے علاقہ سے اپنا نٹ ورک چلا رہا تھا ۔ اپرپلی میں ایک میکانک کو ٹولی میں شامل کرنے کے بعد مسروقہ گاڑیاں شیڈ کو لائی جاتی تھیں اور اس کے بعد وہ آگے کی کارروائی انجام دیتے تھے ۔ ڈی ایس پی شمس آباد نے کہا کہ اس ٹولی سے مزید تحقیقات کی جائے گی ۔ اس موقع پر اے سی پی راجندر نگر اور انسپکٹر راجندر نگر کے علاوہ سی سی ایس پولیس کے عہدیداراں بھی موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT