Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / موٹر گاڑیوں کے رجسٹریشن کیلئے پارکنگ جگہ کا ثبوت پیش کرنا لازمی

موٹر گاڑیوں کے رجسٹریشن کیلئے پارکنگ جگہ کا ثبوت پیش کرنا لازمی

سڑکوں پر جابجا موٹر گاڑیاں ٹہرانا اور ٹریفک جام کی شکایت کا جائزہ
نئی دہلی۔22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سڑکوں پر موٹر گاڑیوں کی بے ہنگم پارکنگ اور جابجا ٹریفک جام ہونے کے واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سے موٹر گاڑیوں کا رجسٹریشن کرانے کے وقت موٹر گاڑی کی پارکنگ کے لئے موجود جگہ کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔ حکام کو یہ بتانا لازمی ہے کہ ان کی موٹر گاڑٹہرانے کے لئے جگہ دستیاب ہے۔ ایک تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں ایسی موٹر گاریوں کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ جن کے مالکین پارکنگ کے لئے جگہ کی دستیابی سے متعلق سرٹیفکیٹ پیش نہ کریں۔ مستقبل میں جگہ کا ہونا لازمی قرار پائے گا۔ مکانات اور کاروں عمارتوں کی تعمیر سے قبل بیت الخلائوں کی موجودگی کو بھی لازمی کیا گیا ہے جن کی عمارتوں میں بیت الخلاء نہیں ہوگا انہیں بند کردیا جائے گا۔ اور متعلقہ عمارت مالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح موٹر گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جگہ کی موجودگی کا ثبوت نہ پیش کرنے پر گاڑی رجسٹرڈ نہیں ہوگی۔ سڑکوں پر دو جانب موٹر گاڑیوں کی پارکنگ کی وجہ سے دیگر موٹر رانوں کے لئے گذر مشکل ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سلسلہ میں وزارت سرفیس ٹرانسپورٹ سے بات چیت کررہا ہوں۔ وزیر ٹرانسپورٹ نیتن گڈکری سے بھی اس خصوص میں تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ ہم ایک ایسا میکانزم وضع کرنا چاہتے ہیں جس کی مدد سے شاپنگ مالس، ہاسپٹلس، بس/ٹرین اسٹیشنوں، پٹرول پمپس اور میٹرو اسٹیشنوں پر پارکنگ کیلئے خصوصی جگہ مختص کی جائے گی۔ شہروں اور ٹائونس میں پارکنگ کیلئے کھلی اراضی کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ بڑھتی آبادی کے ساتھ موٹر گاڑیوں کی خریداری میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ جگہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہر موٹر گاڑی مالکین کو پارکنگ کے لئے جگہ کا انتظام کرلے اس کے بعد ہی رجسٹریشن یقینی ہوگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT