Thursday , April 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / موہالی ٹسٹ کا پہلا روز ، انگلینڈ کا اسکور 268/8

موہالی ٹسٹ کا پہلا روز ، انگلینڈ کا اسکور 268/8

England's Jonathan Bairstow plays a shot on the first day of their third cricket test match against India in Mohali, India, Saturday, Nov. 26, 2016. (AP Photo/Altaf Qadri)

موہالی، 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آف اسپنر جینت یادو، لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ اور تیز گیند باز اومیش یادو کی بہتر بولنگ کی مدد سے ہندوستان نے انگلینڈ کو تیسرے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن ہفتہ کو بری طرح جھنجھوڑ دیا۔ انگلینڈ نے آٹھ وکٹ کے نقصان پر 268 رنز بنائے ۔ ہندوستانی اسپنروں نے انگلینڈ کے کپتان السٹیر کک کے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کے فیصلے کو صبح سیشن میں 92رنز پر چار وکٹ گرا کر سرے سے غلط ثابت کر دیا۔انگلینڈ نے جانی بیرسٹو (89) کے طور پر دوسرے سیشن میں صرف ایک وکٹ گنوایا اور چائے کے وقفہ تک اپنے ا سکور کو پانچ وکٹ پر 205رنز پہنچا دیا۔ بیرسٹو نے 177گیندوں کی اننگز میں چھ چوکے لگائے ۔ ہندوستانی گیند بازوں نے آخری سیشن میں انگلینڈ کے تین وکٹ اور لئے اور دن کے اختتام تک اپنا پلڑا بھاری کر لیا۔آخری سیشن میں گرے تینوں وکٹ جڈیجہ، جینت اور اومیش نے جھٹکے ۔ اپنا دوسرا ٹسٹ کھیل رہے ہریانہ کے جینت نے جوو روٹ (15)اور بیرسٹو (89) کو نمٹا یا جبکہ جڈیجہ نے بین اسٹوکس (29) اور جوس بٹلر (43)کے وکٹ لئے ۔یادو نے اوپنر حسیب حمید (نو) اور کرس ووکس (25) کو پویلین بھیجا۔ آف اسپنر روی چندرن اشوین نے انگلینڈ کے کپتان اور اوپنر کک (27) کو آؤٹ کیا۔ تیز گیند باز محمد سمیع نے معین علی (16) کا وکٹ لیا۔یادو نے پہلے دن اسٹمپ سے پہلے ووکس کو بولڈ کرکے مہمان ٹیم کو بحران میں ڈال دیا۔ اسٹمپ کے وقت عادل راشد چار اور گیرتھ باٹی کھاتہ کھولے بغیر کریز پر تھے ۔ جینت نے 15 اوور میں 49رن پر دو وکٹ، جڈیجہ نے 21اوور میں 56رن پر دو وکٹ، یادو نے 16 اوور میں 58 رن پر دو وکٹ، سمیع نے 20اوور میں 52رن پر ایک وکٹ اور اشوین نے 18 اوور میں 43 رن پر ایک وکٹ لیا۔ موہالی ٹسٹ کیلئے دونوں ٹیموں نے کچھ تبدیلی کی ۔ ٹیم انڈیا میں کرون نائر کو ٹسٹ کریئر شروع کرنے کا موقع مل گیا جن کا سابق کپتان سنیل گواسکر نے ٹسٹ کیاپ فراہم کر کے نیشنل ٹیم میں استقبال کیا۔لوکیش راہول زخمی ہوجانے کی وجہ سے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT