Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / موہالی ٹسٹ کے پہلے دن 12 وکٹوں کا زوال ، اسپنرس کا غلبہ

موہالی ٹسٹ کے پہلے دن 12 وکٹوں کا زوال ، اسپنرس کا غلبہ

Murali Vijay of India celebrates his half century during day one of the 1st Paytm Freedom Trophy Series Test Match between India and South Africa held at the PCA, I.S Bindra Stadium in Mohali, India on the 5th November 2015 Photo by Ron Gaunt / BCCI / SPORTZPICS

ہندوستانی ٹیم 201 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقہ ناقص شروعات کے بعد 28/2

موہالی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف یہاں پنجاب کرکٹ اسوسی ایشن اسٹیڈیم میں بیٹنگ کا فیصلہ یہ کہتے ہوئے کیا تھا کہ یہ وکٹ بیاٹنگ کیلئے سازگار دکھائی دے رہی ہے لیکن مہمان ٹیم میں شامل جزوقتی اسپنر ڈین ایلگر کی حیران کن اور شاندار اسپن بولنگ میں ہندوستانی ٹیم کو 201 رنز پر ڈھیر کردیا تو دوسری جانب ہندوستانی اسپنرس نے بھی بہتر شروعات کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 20 اوورس میں صرف 28 رنز بنانے کا موقع دیا اور اس کی 2 وکٹیں حاصل کرلیں۔ موہالی ٹسٹ کے پہلے ہی دن اسپنرس کا غلبہ رہا اور مجموعی طور پر 12 وکٹوں کا زوال دیکھا گیا۔ دن کے اختتام پر کپتان ہاشم آملہ 9 رنز اور اوپنر ایلگر 13 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے جبکہ آوٹ ہونے والوں میں وینزیل (5) اور فاف ڈوپلیسی (0) شامل ہیں۔ کوہلی نے بولنگ کا آغاز روی چندرن اشون سے کروایا جنہوں نے وینزیل کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو جس وقت پہلی کامیابی دلوائی اس وقت جنوبی افریقہ کا اسکور 9 رنز تھا۔ رویندر جڈیجہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں ڈوپلیسی کو بولڈ کرتے ہوئے ٹیم کو ایک اور اہم کامیابی 9 رنز کے مجموعی اسکور میں ہی دلوائی۔

اشون نے 7 اوورس میں 4 رنز کے عوض ایک کھلاڑی اور جڈیجہ نے 5 اوورز میں 7 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ امید کی جارہی تھی کہ ہندوستانی ٹیم نے ایک بہتر ٹاس جیتا ہے لیکن میزبان کی شروعات انتہائی ناقص رہی جیسا کہ دوسرے ہی اوور میں شکھردھون جس وقت آوٹ ہوئے اس وقت نہ ہی بیٹسمین کا انفرادی کھاتا اور نہ ہی ٹیم کا مجموعی اسکور بورڈ پر درج تھا۔ کھاتا کھولنے سے قبل ہی دھون کے نقصان کے بعد مرلی وجئے اور چیٹیشور پجارا نے دوسری وکٹ کیلئے 63 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی لیکن اس موقع پر ایلگر نے پجارا کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کرتے ہوئے اس پارٹنر شپ کو توڑا۔ پجارا 66 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 31 رنز اسکور کئے۔ 63 رنز کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ کے نقصان کے بعد سالگرہ منارہے ویراٹ کوہلی میدان پر پہنچے۔ تاہم وہ 4 گیندوں میں ایک رن بنانے کے بعد رباڈا کے شکار بنے۔ اجنکیا راہنے اور مرلی وجئے نے چوتھی وکٹ کیلئے 37 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی لیکن ایلگر نے پھر ایک مرتبہ راہنے (15) کو آملہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرتے ہوئے پارٹنر شپ توڑی جس کے بعد وریدھیمان ساہا (0) ایلگر کی بولنگ پر آملہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ ہندوستان کیلئے مرلی وجئے نے 136 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے جنہیں ہارمیر نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ لوور آرڈر میں جڈیجہ نے 92 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 38 اور روی چندرن اشون ناقابل تسخیر 20 رنز بناتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور کو 200 سے آگے پہنچایا۔ جنوبی افریقہ کیلئے ایلگر نے 22 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ فیلنڈر اور عمران طاہر فی کس 2 وکٹیں لیں۔

TOPPOPULARRECENT