Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / موہن بگان کا ینگون یونائیٹیڈ کیساتھ میچ ڈرا

موہن بگان کا ینگون یونائیٹیڈ کیساتھ میچ ڈرا

ینگون ۔ 13 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سرکردہ ہندوستانی ٹیم موہن بگان نے بیرون ملک ینگون یونائیٹیڈ کے خلاف آج اپنا میچ 1-1 سے ڈرا کیا جس کے نتیجہ میں وہ اے ایف سی کپ فٹبال ٹورنمنٹ میں ناک آؤٹ مرحلے تک تاریخی رسائی کے حصول کے قریب پہونچ چکے ہیں۔ یہاں یوتھ ٹریننگ سنٹر میں منعقدہ مقابلے میں ٹرینیڈاڈ کے اسٹرائیکر گلین کارنل نے 41 ویں منٹ میں اسکور مساوی کرنے والا گول کیاجبکہ برازیلی فارورڈ ایڈیلسن ڈاس سینٹوس نے 25 ویں منٹ میں ینگون کو برتری دلائی تھی ۔ میانمار نیشنل لیگ چمپیئن ینگون یونائیٹیڈ نے اے ایف سی کپ میں موہن بگان کی تین لگاتار کامیابیوں کے سلسلے کو روک دیا ہے ۔ ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ ماہ گوہاٹی میں منعقدہ فرسٹ لیگ میچ میں انہی حریفوں کو 3-2 سے ہرایا تھا ۔ اس کے باوجود سنجوئے سین کے لڑکوں نے قابل لحاظ مظاہرہ کیا ۔ موہن بگان کو ڈومیسٹک آئی لیگ میں مشکلات کا سامنا ہورہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT