Wednesday , June 28 2017
Home / سیاسیات / موہن بھاگوت صدارت کیلئے موزوںامیدوار: شیوسینا

موہن بھاگوت صدارت کیلئے موزوںامیدوار: شیوسینا

ممبئی ۔ 25 اپریل (سیاست  ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج کہا کہ ملک میں آر ایس ایس ہیڈکوارٹر اقتدار کی دوسری نشست بن چکا ہے اور سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے سواء صدرجمہوریہ کے عہدہ کیلئے اور کوئی بھی شخص موزوں معلوم نہیں ہوتا ہے۔ ادھو ٹھاکرے زیرقیادت پارٹی جس کے حلیف بی جے پی کے ساتھ روابط میں بار بار تلخی آتی رہی ہے، اس نے پہلے بھی تجویز رکھی تھی کہ بھاگوت کو اگلا صدرجمہوریہ ہند بنایا جائے۔ تاہم خود بھاگوت نے ایسی ہی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے ادعا کیا تھا کہ اگر ان کا نام تجویز کیا بھی جائے تو وہ اسے قبول نہیں کریں گے۔ سینا نے کہا کہ بابری مسجد کیس میں سپریم کورٹ کے حالیہ حکمنامہ کے بعد عین ممکن ہے اس جلیل القدر عہدہ کیلئے بعض دعویداروں کو زک پہنچی ہے۔

 

ممتا کی مہلوک جوان کے
ورثاء سے ملاقات
کوچ بہار (مغربی بنگال) ۔  25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج سی آر پی ایف جوان کے کے داس کے مکان پہنچیں، جسے گذشتہ روز چھتیس گڑھ کے سکما میں پیش آئے نکسلائیٹ حملہ میں ہلاک کیا گیا۔27 سالہ داس کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔  چیف منسٹر نے کہاکہ ریاستی حکومت مہلوک جوان کی فیملی کیلئے 5 لاکھ روپئے دے گی۔ اس حملہ میں ہلاک 25 سی آر پی ایف جوانو ںمیںسے 3کاتعلق مغربی بنگال سے ہے۔ چیف منسٹر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کو جاب بھی فراہم کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT