Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / موہن ریڈی کے خلاف مزید دو مقدمات

موہن ریڈی کے خلاف مزید دو مقدمات

کریم نگر ۔ 24 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جیل میں محروس غیرمجاز سودی کاروبار کے اصل ملزم اے ایس آئی موہن ریڈی پر مزید دو مقدمات درج کئے گئے ۔ پولیس تفصیلات کے مطابق سنتوش نگر حیدرآباد کی خاتون پی سورنا لتا نے کریم نگر میں اپنے پلاٹ کو موہن ریڈی کے بے نامی معاون سنگی ریڈی جتندر ریڈی کے نام رہن رکھ کر قرض حاصل کیا ۔ اس خاتون کو 5.50 لاکھ قرض دیکر 11 لاکھ لکھوالیا گیا ۔ اس خاتون نے 4 فیصد کے حساب سے 44 ہزار روپئے بھی سود ادا کیا ۔ سود کی ادائیگی نہیں ہوئی کہہ کر موہن ریڈی نے پلاٹ اپنے نام رجسٹر کروالیا ۔ اسی طرح چاڈا وینکٹ ریڈی نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ سود کی عدم ادائیگی پر موہن ریڈی نے زمین اپنے نام رجسٹر کروائی ۔ ان کی شکایات پر موہن ریڈی کے خلاف دو مزید مقدمات درج کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT