Friday , June 23 2017
Home / جرائم و حادثات / مویشیوں کا سرقہ کرنے والی بدنام زمانہ ٹولی بے نقاب

مویشیوں کا سرقہ کرنے والی بدنام زمانہ ٹولی بے نقاب

ایک ملزم مفرور، ساؤتھ زون ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی

حیدرآباد 26 مئی (سیاست نیوز) مویشیوں کا سرقہ کرنے والی بدنام زمانہ ٹولی کو ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے بے نقاب کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاسک فورس کی ٹیم نے اس کارروائی میں مادھاپور پولیس کا تعاون حاصل کیا اور 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ٹاسک فورس مسٹر لمبا ریڈی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 54 سالہ ایوب ساکن پہاڑی شریف، 34 سالہ بابا ساکن پہاڑی شریف، 28 سالہ ایوب قریشی ساکن شاہین نگر، 30 سالہ حاجی ساکن شاہین نگر اور 47 سالہ شخص اسحاق ساکن موتی دروازہ قلعہ گولکنڈہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اس ٹولی کا ایک شخص صدام مفرور ہے۔ ایوب اس ٹولی کا سرغنہ بتایا گیا ہے۔ یہ ٹولی اکثر رات کے اوقات بستی اور شہر کے علاقوں میں سڑکوں پر گھومنے والے مویشیوں (بڑے جانوروں) کا سرقہ کرتی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ایوب گینگ سال 2001 ء سے مویشی سرقہ کے معاملوں میں ملوث ہے اور بڑا ایوب کے خلاف تقریباً 200 معاملے درج ہیں۔ ڈی سی پی کے مطابق یہ ملزم 52 مقدمات میں مفرور تھا۔ اس کے خلاف 17 غیر ضمانتی وارنٹس زیرالتواء ہیں۔ جبکہ بابا کے خلاف 200 مقدمات درج ہیں اور وہ 159 مقدمات میں مفرور بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایوب قریشی عرف چھوٹا ایوب (31) ، حاجی (31) ، اسحاق (57) معاملوں میں ملوث ہے۔ اس ٹولی نے ایک ماروتی اُمنی گاڑی کو اپنے طور پر تیار کرلیا تھا۔ اس کے اندرونی حصہ کی سیٹوں کو نکال کر اس ٹولی نے مویشی سرقہ کے لئے گاڑی کو ڈیزائن کیا۔ اس نے گاڑی اور مویشی کے ساتھ اس ٹولی کو گرفتار کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT