Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مویشیوں کے تعلق سے سپریم کورٹ کا فیصلہ صدر مجلس علماء دکن کی ستائش

مویشیوں کے تعلق سے سپریم کورٹ کا فیصلہ صدر مجلس علماء دکن کی ستائش

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : ہمارا ملک ایک جمہوری ملک ہے جس میں ہر ایک کو دستور ہند کی روشنی میں اپنے اپنے مذہب پر چلنے کی آزادی حاصل ہے لیکن یہ دیکھا جارہا ہے کہ وقفہ وقفہ سے مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں رخنہ ڈالنے کی شرپسند عناصر کی مذموم کوششیں جاری ہیں اور انسانی جانوں سے مختلف مقامات پر کھلواڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ حالیہ دنوں میں گائے کے تحفظ کے نام پر ملک کے مختلف مقامات پر پرتشدد واقعات کا اعادہ بھی ہورہا ہے ۔ عیدالاضحی جیسے جیسے قریب آرہی ہے بلا لحاظ مذہب و ملت ہر فرد تشویش میں مبتلا ہے کہ ہمارے کاروبار اور معیشت پر اثر پڑ سکتا ہے ایسے میں سپریم کورٹ کے منصفانہ فیصلہ کی صدر مجلس علماء دکن ستائش کرتی ہے اور سپریم کورٹ سے قومی توقع ہے کہ مسلمانو ںکے عائلی مسائل اور شریعت کے احکام کا ازروئے دستور پاس رکھتے ہوئے انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی ۔ مرکز اور ریاستی حکومتوں سے ہماری اپیل ہے کہ ملک کی سالمیت و بقاء کے لیے اتحاد کی راہوں کو تلاش کرتے ہوئے امن و سلامتی کو یقینی بنائے اور شرپسند عناصر جو عید و تہوار کے موقع پر رخنہ ڈالے اس کو کیفر کردار تک پہونچایا جائے اور امن و سلامتی کے لیے تمام طبقات متحدہ کوشش کریں ۔ اپیل جاری کرنے والوں میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن ، حضرت مولانا سید گیسودراز خسرو حسینی سجادہ نشین سیدنا بندہ نوازؒ و رکن صدر مجلس علماء دکن ، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری ، حضرت مولانا سید محمد صدیق حسینی قادری ، حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، حضرت مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی ، حضرت مولانا ڈاکٹر سید حمید الدین شرفی ، حضرت مولانا خواجہ شریف ، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری ، حضرت مولانا سید حامد محمد قادری ، معزز اراکین صدر مجلس علماء دکن شامل ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT