Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / مویشیوں کے ذبیحہ پر مرکز ی حکمنامہ سے دستبرداری کا مطالبہ

مویشیوں کے ذبیحہ پر مرکز ی حکمنامہ سے دستبرداری کا مطالبہ

قرارداد منظور، کیرالا اسمبلی کینٹین میں بطور احتجاج ارکان اسمبلی کا ’’بیف فرائی ‘‘کا ناشتہ
تھرواننتاپورم 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے مرکز کی حکومت کے کٹر حریف برسر اقتدار ایل ڈی ایف اور اپوزیشن یو ڈی ایف کے ارکان اسمبلی نے مرکز کے ذبیحہ کے مقصد سے مویشیوں کی فروخت کے حکمنامہ سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے باہم اتحاد کرلیا اور اسے ایک فسطائی اقدام قرار دیا۔ اسمبلی کے ایک روزہ خصوصی اجلاس میں مرکز کے متنازعہ مویشیوں پر امتناع کے اعلامیہ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایک قرارداد کیرالا اسمبلی میں برسر اقتدار سی پی آئی ایم زیرقیادت بایاں جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) اور کانگریس زیرقیادت اپوزیشن یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) نے اعلامیہ کی متحدہ طور پر مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستوں کے اختیارات میں دراندازی قرار دیا۔ بی جے پی ارکان اسمبلی نے کیرالا اسمبلی کینٹین میں مرکزی حکومت کے مویشیوں پر امتناع کے متنازعہ اعلامیہ کے خلاف بطور احتجاج کرتے ہوئے ’’بیف فرائی‘‘ کا ناشتہ اسمبلی کینٹین اور اسمبلی کے احاطہ میں واقع انڈین کافی ہاؤز ہوٹل میں ناشتہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT