Wednesday , July 26 2017
Home / جرائم و حادثات / مویشیوں کے سرقہ کی ٹولی کا سرغنہ گرفتار

مویشیوں کے سرقہ کی ٹولی کا سرغنہ گرفتار

حیدرآباد ۔ 12 مئی ۔ ( سیاست نیوز) سائبرآباد سی سی ایس پولیس نے شمس آباد پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ایک ٹولی کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا جو مویشیوں کاسرقہ کرلیا کرتا تھا ۔ یہ بات جوائنٹ کمشنر آف پولیس سائبرآباد مسٹر شاہنواز قاسم نے بتائی ۔ انھوں نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 28 سالہ محمد اعجاز علی ساکن غوت نگر کو مشتبہ نقل و حرکت پر شمس آباد کے علاقہ میں حراست میں لیا گیا ۔ اس نے اس دوران اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے بتایاکہ اعجاز ٹولی کا اصل سرغنہ ہے جو مویشیوں کا سرقہ کرتی تھی ۔ پولیس نے کئی مرتبہ ان کے خلاف کارروائی کی ۔ جوائنٹ کمشنر نے بتایا کہ پولیس کی پوچھ تاچھ کے دوران اعجاز نے اعتراف کیا اس کی ٹولی نے مویشی سرقہ کی کل 31 وارداتیں انجام دیں جن میں (16) سائبرآباد ، (11) رچہ کنٹہ، سدی پیٹ میں (3) اور ایک حیدرآباد سٹی پولیس حدود میں انجام دیں۔ اس کی ٹولی کے دیگر اراکین محمد بابا ، رفیق ، چھوٹا ایوب ، صدام، حاجی اور اسحق مفرور بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے اعجاز علی کو عدالتی تحویل میں دیدیا اور اس کے قبضہ سے کل 21 لاکھ 40 ہزار مالیتی اشیاء ، نقد رقم اور سونا ضبط کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT