Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / مویشیوں کے 10 اسمگلرس گرفتار

مویشیوں کے 10 اسمگلرس گرفتار

بریلی ( اترپردیش ) ۔ 20 ۔ اکٹوبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : لکھنو ۔ دہلی شاہراہ پر علاقہ بتھری چین پور میں 10 افراد کو مویشیوں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر پولیس نے کل شب تلاشی کے لیے بعض ٹرکس کو روک لیا۔ لیکن مبینہ اسمگلرس فرار ہوگئے ۔ پولیس نے تعاقب کر کے داجور پولیس آوٹ پوسٹ کے قریب انہیں پکڑلیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (رورل ) برجیش سریواستو نے بتایا کہ 3 لاریوں میں بھرے ہوئے 53 مویشی کو ضبط اور اسمگلنگ میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پوچھ تاچھ کے دوران ملزمین نے بتایا کہ یہ مویشی ضلع فیض آباد سے رامپور منتقل کیے جارہے تھے ۔یوپی اور ہریانہ میں بڑے گوشت کے تنازعہ پر کافی کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT