Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / مُن مُن سین کی جانب سے مودی کی ستائش

مُن مُن سین کی جانب سے مودی کی ستائش

ترنمول کانگریس ایم پی کی شخصی رائے ، پارٹی کی وضاحت
کولکتہ ۔ 4 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام): سابق فلمی اداکارہ اور ترنمول کانگریس ایم پی مون مون سین کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش پر اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے پارٹی قیادت نے آج کہا ہے کہ یہ ان کا شخصی نقطہ نظر ہے ۔ پارٹی کا نظریہ نہیں ہوسکتا ہے ۔ ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان ڈیرک اوبریں نے آج بتایا کہ مون مون سین کا بیان یقینا پارٹی کا نقطہ نظر نہیں ہوسکتا ۔ پارلیمانی حلقہ بنکورہ کی ایم پی نے کل ایک نیوز چیانل سے کہا تھا کہ میرے خیال میں انہیں (نریندر مودی ) ایک موقع دینا چاہئے کیوں کہ وہ بہتر کام کررہے ہیں ۔ گو کہ ان کی پارٹی ( بی جے پی ) انہیں موقع نہیں دے رہی ہے ۔ اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ وہ 5 سال میں کیا کرسکتے ہیں جس کے بعد ہی ہم ان کے خلاف جاسکتے ہیں ۔ عدم تحمل کے خلاف احتجاج پر مون مون سین نے کہا کہ ہمارے پاس ایک آزاد میڈیا ہے اور اس طرح کے واقعات کو بے نقاب کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بچوں کی شادی کا رواج اور ستی کی رسم بھی جاری ہے گو کہ ایک عرصہ قبل پابندی عائد کردی گئی اور اب اس احتجاج میں کوئی نئی بات نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT