Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / مٹی کے تودے گرنے سے کشمیر شاہراہ بند

مٹی کے تودے گرنے سے کشمیر شاہراہ بند

سری نگر ، 12جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کو زمینی راستے سے بیرون دنیا سے جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ کو رات کے وقت ہونے والی بارشوں کے سبب مٹی کے تودے اور پتھر گرآنے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔ ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ‘ہم نے پنتھال میں مٹی کے تودے اور پتھر گرآنے کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل کی ہے ‘۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کی دیکھ ریکھ کے لئے ذمہ دار بارڈر روڑس آرگنائزیشن نے اسے گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنانے کے لئے اپنی مشینری کام پر لگایا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT