Sunday , July 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مٹ پلی میں ترقیاتی کاموں کیلئے 18.90کروڑ روپئے منظور

مٹ پلی میں ترقیاتی کاموں کیلئے 18.90کروڑ روپئے منظور

مٹ پلی۔15 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل مٹ پلی بجٹ سال (2017-18 ) کے لیے 18.90 کروڑ روپیوں پر مشتمل ترقیاتی امور سڑکوں کی مرمت، پائپ لائینوں کی مرمت، برقی کھمبوں کی درستگی، انفرادی بیت الخلائوں کی تعمیر، استری شیشو (خواتین و اطفال بہبودی) اور پچھڑے طبقات کے لیے ترقیاتی امور انجام دہی کے لیے میونسپل کونسل مٹ پلی کی متفقہ منظوری عمل میں آئی۔ اس موقع پر مقامی ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر رائو میونسپل چیرپرسن مری اوما رانی سہادیو وائس چیرمین مارگم گنگادھر، کونسلرس معاون کونسرس اور میونسپل عملہ محمد قمر احمد عبدالمجیب محمد عمران محمد مجاہد پرساد اور دیگر موجود تھے۔

سرکاری ملازمین کے لیے اطلاع
محبوب نگر۔15 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملازمین سرکار کی مکمل تفصیلات اکٹھا کرنے کے لیے ریاستی حکومت ایک پروفارما جاری کررہی ہے۔ پی وینکٹنا ڈسٹرکٹ ٹریژری آفیسر نے صحافتی بیان میں بتایا کہ تمام سرکاری ملازمین اپنے شخصی اور ملازمت سے متعلق تمام تر تفصیلات اس میں درج کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کالم نمبر 12 میں والد کے نام کے ساتھ ساتھ والدہ کا نام لکھنا بھی ضروری ہے۔ اس میں تعلیم، ارکان خاندان کی تفصیلات، اکائونٹر نمبرز، رخصت کی تفصیلات کا اندراج بھی کرنا ہوگا۔ ملازمین کو چاہئے کہ متعلقہ ڈرائنگ آفیسر سے تصدیق نامہ حاصل کریں کہ وہ کونسے ہیڈز کے ذریعہ کتنی کتنی رقومات حاصل کئے ہیں۔ ڈی ٹی او نے مزید کہا کہ پروفارما کی خانہ پری کرکے اس کو ٹریژری میں داخل کرنے کے بعد بھی فبروری کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT