Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مٹ پلی پریس کلب صدر کی حیثیت سے مانکالہ گنگا دھر‘ نائب صدر حافظ محمد عبدالعزیز منتخب

مٹ پلی پریس کلب صدر کی حیثیت سے مانکالہ گنگا دھر‘ نائب صدر حافظ محمد عبدالعزیز منتخب

مٹ پلی ۔30مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ یونین ورکنگ جرنلسٹ کریم نگر UYWJ(IJU) کے تحت مٹ پلی پریس کلب کے جنرل باڈی الیکشن بروز اتوار 27 مارچ کو مٹ پلی فنکشن ہال میں عمل میں آئے ‘ صدر کی حیثیت سے مانکالہ گنگا دھر نائب صدر کی حیثیت سے حافظ محمد عبدالعزیز ( نامہ نگار منصف مٹ پلی) کے علاوہ نائب صدور محمد الیاس( جمنی الکٹرانک میڈیا) ‘ سنٹی سریش ‘ سرکیٹری مولکالہ کشن ‘ معاون سکریٹری ٹی ستیہ نارائنا ‘ خازن پی ستیہ نارائنا اور ای سی ممبرس کیلئے بی چندرا شیکھر ‘ محمد عادل پاشاہ کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا ۔ مٹ پلی پریس کلب کے نومنتخبین خصوصاً حرکیاتی شخصیت حافظ محمد عبدالعزیز نامہ نگار منصف مٹ پلی کا بحیثیت نائب صدر کے طور پر انتخاب عمل میں آنے پر صدر جمعیت علماء مٹ پلی مولانا محمد سجاد حسین قاسمی ‘ سکریٹری قاری محمود الحسن قاسمی ‘ قائدین ملت الحاج ڈاکٹر سید دستگیر ‘ محمد عبدالقدیر ‘ محمد صابر حسین قادری ‘ محمد شاہد ‘ محمد سمیع ‘ مرزا فاروق علی بیگ ‘ محمد ابراہیم ‘ سید نور اللہ حسینی ‘ مولانا عبدالحمید قاسمی قاری ‘ محمد شفیع ‘ قاری محمد رفیع الدین ‘ مفتی ابو صباح ‘ مولانا محمد عمر سبیلی ‘ حافظ محمد عثمان ‘ محمد اعظم خان ‘ سید محمود مسعود غوری اور دیگر نے اپنی خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیک توقعات کا اعادہ کیا

TOPPOPULARRECENT