Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مٹ پلی کی طالبات میں بلانکٹس کی تقسیم

مٹ پلی کی طالبات میں بلانکٹس کی تقسیم

مٹ پلی۔/16جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج مدرسہ ام سلیمہ تربیت البنات مٹ پلی میں ششماہی امتحان کے نتائج کے موقع پر 41 طالبات میں ناظم و صدر جمعیتہ علماء مٹ پلی مولانا محمد سجاد حسین قاسمی کے ہاتھوں بلانکٹس کی تقسیم عمل میں آئی اس موقع پر شعبہ عالمیت میں درجہ پنجم سے حبیبہ خاتون درجہ چہارم سے مسکان فردوس درجہ سوم سے ثانیہ فردوس درجہ دوم سے حبیبہ بیگم، زینت فردوس درجہ اول سے جویریہ فردوس، اعدادیہ دوم سے رقیہ بیگم اعدادیہ اول سے عائشہ اصغر نے امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کئے جنہیں انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ناظم مدرسہ مولانا محمد سجاد حسین قاسمی نے حصول تعلیم اور اس کی افادیت پر روشنی ڈالنے مزید محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو سنوارنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر محکمہ فائر موظف جناب عبدالقیوم صدر انجمن اشاعت اردو جناب حافظ محمد عبدالعزیز، امام وخطیب مسجد جمال مولانا محمد عمر، حافظ محمد عثمان اور دیگر احباب نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT