Wednesday , August 23 2017
Home / خواتین کا صفحہ / مچھروں کو بھگانے کی گھریلو ترکیبیں

مچھروں کو بھگانے کی گھریلو ترکیبیں

رات کو اگر لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہو تو پنکھے نہ چلنے سے مچھروں کے بھی وارے نیارے ہوجاتے ہیں ۔ مچھروں کے کاٹنے سے ایک طرف جہاں نیند خراب ہوتی ہے وہیں ڈینگو اور ملیریا کا خطرہ بھی منڈلاتا رہتا ہے ۔ مچھروں کو بھگانے کیلئے اگرچہ کوائل اور جسم پر ملنے والے لوشن دستیاب ہیں لیکن ان کے مضر اثرات بھی ہوتے ہیں مچھروں کو خود سے دور رکھنے کیلئے کچھ گھریلو ترکیبیں بھی ہیں جنہیں آزمانے میں کوئی حرج نہیں ۔
نیم کا تیل : لوشن کے مقابلے یہ نسخہ سستا رہے گا ۔ آپ نیم کے تیل میں یکساں مقدار میں ناریل کا تیل ملا لیں اور سونے سے پہلے اسے جسم پر مل لیں ۔ مچھر تقریباً 8 گھنٹے تک آپ کے قریب نہیں پھٹکیں گے ۔
کافور : کمرہ بند کرکے تقریباً 20 منٹ تک کافور کی دھونی دیں ۔ ایسی موم بتیاں بھی دستیاب ہیں جن کے موم میں کافور ملا ہوتا ہے ۔ اس سے جہاں کمرہ خوشبودار ہوجاتا ہے وہیں مچھر بھی بھاگنے میں عافیت محسوس کرتے ہیں ۔
لھسن : لہسن کو پانی میں ابال لیں اور پھر اس پانی کو کمرے میں چھڑک دیں ۔ مچھر اس کمرے سے دو گز دو رہیں گے ۔ اگر آپ لہسن کی بو برداشت کرسکیں تو اسے اپنے جسم پر بھی مل سکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT