Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مچھروں کی افزائش پر قابو پانے کے اقدامات

مچھروں کی افزائش پر قابو پانے کے اقدامات

پرانے شہر میں مچھر کش ادویات کا چھڑکاؤ : زونل کمشنر جی ایچ ایم سی
حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : زونل کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ساوتھ زون مسٹر بالا سبرامنیم ریڈی نے بتایا کہ موسم برسات کے پیش نظر پرانا شہر کے عوام کو مچھروں کی بہتات سے پھیلنے والے مہلک امراض سے نجات دلاتے ہوئے مچھروں کی افزائش نسل پر قابو پانے کی غرض سے جی ایچ ایم سی ساوتھ زون کے حدود میں (Fogging) فاگنگ مشینوں کے ذریعہ تمام محلہ جات میں مچھر کش ادویات کے چھڑکاؤ کے لیے 175 اینٹامالوجی ورکرس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاکہ گلی کوچوں میں ٹھہرے ہوئے پانی میں پیدا ہونے والے مچھروں کا خاتمہ کیا جاسکے ۔ زونل کمشنر مسٹر بالا سبرامنیم ریڈی آج اپنے چیمبر واقع سردار محل دفتر میں ’ سیاست نیوز ‘ سے بات کی ۔ انہوں نے بتایا کہ مچھر کش ادویات کے چھڑکاؤ کے لیے جن 175 اینٹامالوجی ورکرس کو مقرر کیا گیا ہے وہ انہیں الاٹ کردہ محلہ جات میں مچھر کش ادویات کے چھڑکاؤ کے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے مقرر کردہ اینٹامالوجی ورکر کا فون نمبر مقامی متعلقہ ایریا لیڈر کو دیا جائے گا تاکہ کسی بھی دن اگر وہ نہ آئیں تو ان کو فون کر کے بلالیا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پروگرام سے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔ اور اس سے متعلق شیڈول بھی جاری کیا جائے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے مکانات اور اطراف و اکناف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور مکانات میں واقع کنڈوں ، گڈھوں میں پانی ٹھہرنے نہ دیں اور پینے کے پانی کو اُبال کر استعمال کریں تاکہ شہر میں ڈینگو جیسے مہلک مرض کی وباء کے خدشات کو دور کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT