Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مچھروں کی لعنت کو دور کرنے جی ایچ ایم سی کا بیداری پروگرام

مچھروں کی لعنت کو دور کرنے جی ایچ ایم سی کا بیداری پروگرام

حیدرآباد7جولائی(یواین آئی)شہر حیدرآباد میں وقفہ وقفہ سے ہوئی بارش پر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)نے عوام بالخصوص طلبہ میں مچھروں کی لعنت پر بیداری پیداکرنے کے اقدامات میں تیزی پیداکردی ہے ۔میونسپل کارپوریشن نے اسکولس میں”فرائی ڈے ۔ڈرائی ڈے ”پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔آج جی ایچ ایم سی کے افسروں نے بھوانی نگر،سورارم کالونی ، سبھاش نگرکے مختلف اسکولس میں ایسے پروگرام منعقد کئے ۔افسروں نے اسکولس اور گھروں میں مختلف مقامات پر جمع ہوئے پانی کو صاف کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور طلبہ سے اپیل کی کہ وہ پرانے ٹائرس ،اے سی مشینوں ، ڈرمس اور دیگر میں جمع پانی کو صاف کریں ۔انہوں نے گھریلو استعمال والے جمع پانی کو نکال کر اس کی جگہ تازہ پانی بھرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اسی دوران جی ایچ ایم سی کے کمشنر بی جناردھن ریڈی نے لال دروازہ علاقہ میں بونال فیسٹیول میں شرکت کی اور سرسبزی وشادابی کے پروگرام ہریتا ہارم کے تحت عوام میں پودوں کی تقسیم کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT