Saturday , April 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مڈڈے میلس اسکیم میں مجرمانہ لاپرواہی

مڈڈے میلس اسکیم میں مجرمانہ لاپرواہی

جگتیال میں 48گھنٹوں کے دوران سمیت غذا سے 23 طلبہ متاثر

جگتیال ۔ /15فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع میں آج مڈ ڈے میلس کھانے سے گولہ پلی منڈل چندول موضع کے منڈل پریشد اسکول کے 11طلباء کی صحت متاثر ہوگئی۔ انہیں جگتیال ایریا ہاسپٹل کو علاج کیلئے منتقل کیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ای او وینکٹیشورلو نے فوری ایریا ہاسپٹل پہنچ کر طلباء کی صحت اور کھانے کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اسی گلہ پلی منڈل موضع دمنا پیٹھ پرائمری اسکول میں بھی مڈ ڈے میلس کھانے کے بعد 12 طلباء متاثر ہوگئے تھے جس پر ضلع کلکٹر نے ایم ای او کو معطل اور ہیڈ ماسٹر کو میمو جاری کیا تھا ۔ آج مڈ ڈے میلس میں طلباء کو انڈہ دیا جاتا ہے، دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد 11طلباء نے پیٹ میں درد کی شکایت کی اور پانچ طلباء قئے وغیرہ کئے جس کو دیکھ کر ہیڈ ماسٹر راجہ ملیا نے فوری آٹو کے ذریعہ متاثرہ طلباء کو ایریا ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اشوک کمار کی نگرانی میں متاثرہ طلباء کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT