Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مڈکھیڑ کے قریب پاسنجر ٹرین کاانجن پٹریوں سے اتر گیا ‘ مسافرین محفوظ

مڈکھیڑ کے قریب پاسنجر ٹرین کاانجن پٹریوں سے اتر گیا ‘ مسافرین محفوظ

حیدرآباد 9 مئی ( پی ٹی آئی ) ناندیڑ ۔ تروپتی پاسنجر ٹرین کا یک لوکوموٹیو انجن مڈکھیڑ اور سیوان گاؤں اسٹیشنوں کے درمیان پٹری سے اترآگیا ۔ یہ حادثہ آج رات پیش آیا اور اس میں تمام مسافرین محفوظ ہیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ ایک شخص کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا جو اپنی موٹر سیکل غیر مجاز طور پر پٹریوں سے آگے لیجانے کی کوشش کر رہا تھا ۔ یہ حادثہ 07607 ناندیڑ ۔تروپتی ٹرین کو رات آٹھ بجکر 27 منٹ پر پیش آیا ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نظام آباد میں 9701476401 نمبر کے ساتھ ایک ہیلپ لائین قائم کی گئی ہے ۔ حادثہ کی وجہ سے تین ٹرینوں کو جزوی منسوخ کردیا گیا ۔ چار ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT